میگھن مرکل کی تصاویر میڈیا میں مقبول ہوگئیں

Last Updated On 23 May,2018 11:49 am

لندن (دنیا نیوز ) ڈچز آف سسیکس میگھن مرکل میڈیا کی نظروں میں، برطانوی شاہی خاندان کی نئی بہو نے فیشن کے دیوانوں کی توجہ سمیٹ لی، کیا پہنا، کیسا پہنا اور کیسا لگا میڈیا میں تصاویر مقبول ہو گئیں۔

ڈچز آف سسیکس میگھن مرکل فلم انڈسٹری میں رہنے کے باعث اپنا ایک منفرد انداز تو رکھتی ہی تھیں لیکن شادی کے بعد برطانوی شاہی خاندان پر نظر رکھنے والے فیشن کے دیوانے پہلے ہی فنکشن میں ان کے مداح ہو گئے۔


اپنے سسر شہزادہ چارلس کی سالگرہ کی تقریب میں وہ کریم رنگ کے چست لباس میں شریک ہوئیں تو ہر ایک کی نگاہیں ان کے لباس پر تھیں۔ فوٹو گرافروں نے میگھن کے انداز کو کیمرے میں قید کر لیا۔


ان کا لباس فیشن ڈیزائنر گوٹ Goat کا تیار کردہ تھا، یہ برانڈ ان کی جیٹھانی کیٹ کا پسندیدہ برانڈ ہے۔ انہوں نے ہاتھوں میں میچنگ پرس تھام رکھا تھا، کلائی پر سونے کی چین اور ہیرے کی انگوٹھی، ان کے کانوں میں ہیرے کے ٹاپس جو بیلجئیم کے ڈیزائنر کے بنے تھے یہاں تک کہ ان کے جوتے بھی۔