لندن: (دنیا نیوز) برطانوی شہزادے ہیری کو ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے مکھی نے اتنا پریشان کر دیا کہ نئے نویلے دلہا ہیری تقریر ھی بھول گئے اور اعتراف کیا کہ مکھی نے انہیں پریشان کر دیا ہے۔
شاہی محل کے باغ میں اپنے والد شہزادہ چارلس کی سالگرہ کی تقریب کے دوران شہزادہ ہیری کا خطاب کرنا انکے لئے مصیبت بن گیا۔ ایک مکھی نجانے کہاں سے آ گئی اور شہزادہ ہیری کے گرد منڈلانے لگی اور جب ذرا زیادہ ہی قریب ہوئی تو شہزادے کی تقریر میں خلل پڑ گیا۔
شہزادہ ہیری الفاظ گڈ مڈ کر گئے اور پھر انہوں نے اعتراف کیا کہ مکھی نے انہیں پریشان کر دیا۔ ان کے اعتراف پر وہاں موجود لوگ ہنس پڑے یہاں تک کہ انکی اہلیہ میگھن مرکل بھی مسکرائے بنا نہ رہ سکیں۔