سرفراز الیون کا نارتھمپٹن کاؤنٹی کے خلاف چار روزہ میچ کل شروع ہوگا

Last Updated On 03 May,2018 06:13 pm

انگلینڈ: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں خوب پریکٹس، سرفراز الیون کا نارتھمپٹن کاؤنٹی کے خلاف چار روزہ میچ کل سے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ میں تیاریاں جاری، نارتھمپٹن میں قومی بلے بازوں نے ماربل سلیپ پر بیٹنگ پریکٹس کی اور خامیاں دور کیں۔ کوچز نے حارث سہیل کو ماربل کی سلیپ پر بلے بازی کے گر سکھائے۔ راحت علی نے گیند بازی میں مہارت حاصل کی اور حسن علی نے بھی باؤلنگ میں خوب پسینا بہایا۔

کینٹ کاؤنٹی کے خلاف پاکستان ٹیم کا پہلا ٹوور میچ برابر رہا تھا جبکہ سرفراز الیون اور نارتھمپٹن کاؤنٹی کے درمیان چار روزہ میچ 4 مئی سے شروع ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف اپنا اولین ٹیسٹ 11مئی سے ڈبلن میں کھیلے گی۔