لندن: نعیم بخاری انڈر گراؤنڈ سٹیشن پر گر کر زخمی، ہسپتال داخل

Last Updated On 02 May,2018 05:08 pm

لندن: (دنیا نیوز) تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما نعیم بخاری دورہ لندن کے دوران گر کر زخمی ہو گئے۔ حادثہ لندن انڈر گراؤنڈ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر پیش آیا۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماء نعیم بخاری لندن لندن انڈر گراؤنڈ سٹیشن کے پلیٹ فارم پر گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔ ان کو سر اور پسلیوں والے حصے میں چوٹیں آئیں۔

حادثے کے بعد نعیم بخاری کو لندن کے سینٹ میریز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹڑز کے مطابق نعیم بخاری کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی نگہداشت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں ہیں۔ عمران خان نے نعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی نعیم بخاری کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔