اسلام آباد: (دنیا نیوز) خواتین کے متعلق حکمران جماعت کے رہنماوں کے ریمارکس پر تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔
عمران خان نے پارٹی کو پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج کی ہدایت کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کل قومی اسمبلی میں خواتین کے بارے میں ریمارکس پر احتجاج ہوگا، غیر مہذب غیر پارلیمانی گفتگو کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا خواتین کے متعلق لیگی رہنماوں نے بازاری زبان استمعال کی ہے، صرف تحریک انصاف نہیں تمام پارٹیوں کی خواتین کا اس سے دل دکھا ہے، خواتین کے متعلق منفی بیان بازی کرنے والے اپنی پارٹی کے لئے بھی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔