لاہور: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ووٹ بیچنے والے ارکان کی نوٹ گنتے ہوئے ویڈیو موجود ہے ،مینار پاکستان جلسہ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کبھی سنا ہے ایک پارٹی کرپشن پر 20اراکین کو نکال دے ،یہ اراکین قرآن پر ہاتھ رکھ کر دعوے کررہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا میرا ان اراکین کے لئے پیغام ہے کہ میں نے پوری تحقیقات کی ہیں ۔میرے پاس آئیں میں دکھائوں گا آپ نوٹ گن رہے ہیں۔اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے 45کروڑ کی آفر کی گئی، اس کا مطلب ہے باقی پارٹیوں کے سربراہوں کو بھی پیسے ملتے ہیں ۔