ملتان: (روزنامہ دنیا) تحریک انصاف نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے نام فا ئنل کرنے کا کا م شروع کر دیا، الیکشن 2013 کے لئے کا غذات نا مزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ایسے قومی و صوبا ئی حلقے جہاں ایک سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں، ان کو انٹرویوز کے ذریعے شارٹ لسٹ کیا جا ئے گا۔ یہ انٹرویو پی ٹی آئی کے ریجنل صدر لیں گے۔ خانیوال، لیہ، راجن پور اور مظفر گڑھ کے امیدواروں کے انٹرویو 5 مئی کو ہوں گے۔
لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر اور مظفرگڑھ کے انٹرویوز 6 مئی کو ہوں گے۔ ملتان، وہاڑی اور رحیم یار خان کے امیدواروں کے انٹرویوز 7 مئی کو ہوں گے۔ انٹرویوز ریجنل صدر کی رہا ئشگا ہ پر ہوں گے۔ امیدواروں کو وقت کی پا بندی کرنے، کمپیو ٹرائزڈ شناختی کا رڈ، کسی اور جماعت میں نہ جا نے کا بیان حلفی ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔