لندن میں ہیری پورٹر تھیم کیفے متعارف

Last Updated On 30 April,2018 02:05 pm

لندن (دنیا نیوز ) لندن میں ہیری پورٹر کی جادوئی دنیا کی سیر کریں اور مزیدار چائے کافی کا لطف اْٹھائیں۔ یوں تو دنیا بھر میں درجنوں ریسٹورنٹ اور کیفے اپنے لذیذ کھانو ں کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن لندن میں تو جادوئی کیفے کو متعارف کروایا جا رہا ہے۔

ہالی ووڈ فلم ہیری پورٹر کے دیوانوں کیلئے لندن میں ہیری پورٹر تھیم کیفے متعارف کروایا گیا ہے جہاں آنے والے افراد نہ صرف ہیری پورٹر کی جادوئی دنیا کی سیر کرسکیں گے بلکہ مزیدار چائے ،کافی ، مشروبات اور کھانوں کا لطف بھی اْٹھا سکیں گے ، صرف یہی نہیں اس دوران ہیری پورٹر فلم کے کچھ مناظر بھی پس منظر میں پیش کئے جائینگے ۔انتظامیہ کے مطابق اس فلمی ٹریٹ کی قیمت صرف 70 ڈالر ہے ۔