لندن: (دنیا نیوز) برطانوی شہزادہ ہیری آج امریکی اداکارہ سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ سینٹ جارج چیپل میں 800 مہمانوں کی موجودگی شادی کی رسوم ادا کی جائیں گی جنہیں دنیا بھر سے لاکھوں افراد دیکھیں گے۔
برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل آج ایک ہوجائیں گے۔ جوڑا سینٹ جارج چیپل میں 800 مہمانوں کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھےگا۔ میگھن مرکل شہزادہ چارلس کے ساتھ چرچ میں آئیں گی جبکہ شہزادہ ہیری کے بڑے بھائی ولیم ان کے بیسٹ مین ہونگے۔
شادی کے موقع پر شہزادہ ہیری کا کہنا ہے کہ وہ ریلیکس ہیں جبکہ میگھن کا کہنا ہے یہ شاندار دن ہے۔ شادی کی تقریب دنیا بھر سے کروڑوں افراد دیکھیں گے جبکہ لاکھوں افراد ونڈسر میں موجود ہیں۔ شادی کے مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے کئی لوگوں نے رات ونڈسر کی سڑکوں پر گزار دی۔