انگلینڈ: (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیم کو نارتھیمپٹن شائر کے خلاف وارم اپ میچ میں جیتنے کے لیے 133 رنز درکار ہیں، نارتھیمپٹن شائر کی پوری ٹیم 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔
پاکستان اور نارتھیمپٹن شائر کے خلاف کھیلے جانے والے وارم اپ میچ کے آخری روز پاکستان کو جیتنے کے لیے 133 رنز درکار ہیں اور شاہینوں کی پوزیشن مستحکم ہے۔ دوسری اننگز میں نارتھیمپٹن شائر کی پوری ٹیم 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور محمد عباس نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں نارتھیمپٹن شائر 259 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 428 رنز سکور کیے تھے۔ واضح رہے کی قومی لیگ سپنر شاداب خان نے اس میچ میں دس وکٹیں حاصل کی ہیں۔