ایشیائی ترقیاتی بینک اور برطانیہ کا مشترکہ فنڈ قائم

Last Updated On 02 May,2018 01:14 pm

(دنیا نیوز) ایشائی ترقیاتی بینک نے برطانیہ کے ساتھ ملکر ایک فنڈ قائم کیا ہے جس کا مقصد 8 ایشیا ئی ممالک کے درمیان رابطے اور تجارت میں اضافہ ہے۔ فنڈ کا نام" ایشیا ریجنل ٹریڈ اینڈ کنکٹیویٹی " رکھا گیا ہے جو ابتدائی طور پر 3 کروڑ ڈالر کی مالیت سے قائم کیا گیا ہے۔

ایشیائی ممالک کے درمیان رابطوں اور تجارت میں اضافے کی خاطر ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور برطانیہ نے ملکر ایک فنڈ کا قیام کیا ہے، اس فنڈ کا نام " ایشیا ریجنل ٹریڈ اینڈ کنکٹیوٹی" رکھا گیا ہے، فنڈ کا مقصد 8 ممالک جن میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلہ دیشن، نیپال، تاجکستان، کرغزستان اور میانمار کے درمیان ٹرانسپورٹ، توانائی، روڈز ور دیگر ضروریات پر توجہ دینے کے ساتھ ان پروجیکٹس میں کام کا آغاز کرنا ہے۔ ابتدائی طور پر ادارے کے پاس صرف 3 کروڑ ڈالرز کافنڈ ہے جو وقت کے ساتھ بڑھتا رہے گا۔