کینٹبری: (دنیا نیوز) آئرلینڈ کے خلاف اولین ٹیسٹ کی تیاریاں عروج پر، قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں پریکٹس کا آغاز کردیا۔
شاہینوں نے انگلش کاؤنٹی کینٹ کی گراؤنڈ پر پریکٹس کا آغاز کردیا، کپتان سرفراز احمد نے وکٹ کیپنگ کی پریکٹس کی، بلےبازوں نے بیٹنگ کی خامیوں کو دور کیا۔ قومی ٹیم اٹھائیس اپریل سے انگلش کاؤنٹی کینٹ کے ساتھ چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان کا آئرلینڈ کے خلاف اولین اور واحد ٹیسٹ 11مئی سے کھیلا جائے گا۔
دورہ برطانیہ کے لیے جانے والی قومی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، امام الحق، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، سعد علی، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔