پانی کی قلت سے کسان پریشان، کپاس کی بوائی سست روی کا شکار

Last Updated On 24 May,2018 05:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پانی کی قلت کے باعث ملک بھر کپاس کی بوائی سست روی کا شکار ہے جس کے باعث رواں سیزن کا ہدف کھٹائی میں پڑگیا۔

پانی کی قلت نے کسانوں کو پریشان کردیا جس کے باعث ملک بھر میں کپاس کی بوائی سست روی کا شکار ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں اس وقت تک صرف 30 سے 40 فیصد بوائی مکمل ہوسکی ہے جبکہ اس وقت تک کپاس کی بوائی 50 فیصد تک مکمل ہوچکی ہوتی ہے۔ رواں سیزن میں حکومت نے کپاس کی بوائی کا ہدف 29 لاکھ ہکٹر جبکہ کپاس کی پیداوار کا ہدف 1 کروڑ 43 لاکھ بیلز رکھا تھا۔