لاہور: (ویب ڈیسک) پوری دنیا بالخصوص پاکستان میں سوزوکی موٹرز ہمیشہ سے ہی گاڑیوں کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کرتی آئی ہے۔ بات ہو چاہے نئے سوفٹ ماڈل کی یا حالیہ متعارف کئے جانے والی کلٹس گاڑی کی، سوزوکی کمپنی ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہی۔
لیکن آج ہم بات کریں گے نئے کے سیریز بوسٹر جیٹ انجن کی حامل سوزوکی بالینو کی اور آپ کو بتائیں گے اس میں متعارف کی جانے والی نئی اور منفرد خصوصیات کے بارے میں:
بیرونی جائزہ
باہر سے سوزوکی بالینو 2018 کو ایک سپورٹس کار سے مماثلت دی گئی ہے۔ گاڑی کے فرنٹ پر فل ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس، ڈی آر ایلزاور نسان مِکرا گاڑی سے ملتی جلتی گرل نصب کی گئی ہے۔
اندرونی جائزہ
بالینو کے اندر تمام کنٹرولز کو بہترین طریقے سے ترتیب دیا گیا ہے۔ جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ گاڑی کے ڈیش بورڈ کے درمیان ایک چار اعشاریہ دو انچ کی ایل سی ڈی ہیلپر ڈسپلے نصب ہے جبکہ ٹلٹ ٹیلی سکوپک اسٹیرنگ وہیل اور آسانی سے ایڈجسٹ ہوجانے والی سیٹیں آپ کے سفر کو مزید آرام دہ بناتی ہیں۔
1200 سی سی سوزوکی بالینواکتوبر 2018 میں متعارف کئے جانے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آٹومیٹک ماڈل کی قیمت لگ بھک سولہ ہزار ڈالر بتائی جارہی ہے اورمینیول ماڈل پندرہ ہزار چار سو نوے ڈالر تک میسر ہو گا۔ پاکستان میں اس کی قیمت اور لانچ کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی نہیں بتایا جاسکتا۔