کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان مقامی کرنسی میں تجارت کا حجم دگنا کرنے اور اس میں مزید تین سال کی توسیع کرنے کا معاہدے طے پا گیا۔
مقامی کرنسی میں لین دین کی حد میں اضافہ کرتے ہوئے سٹیٹ بینک اور پیپلز بینک آف چائنا کے درمیان معاہدے میں تین سال کی توسیع کر دی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان مقامی کرنسی میں تجارت کا حجم دگنا کردیا گیا ہے جس سے چینی کرنسی کی حد 10 ارب سے بڑھا کر 20 ارب جبکہ پاکستانی کرنسی کی حد 165 ارب سے بڑھا کر 351 ارب کر دی گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کرنسی تبادلے کیلئے سرمائے میں اضافہ مقامی کرنسیوں میں باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے مرکزی بینکوں کے عزم کی ترجمانی کرتا ہے۔