لاہور: (دنیا نیوز) ہمدرد پاکستان نے یوم آزادی بین الاقوامی سطح پر شایان شان طریقے سے منایا۔ کینیڈا اور برطانیہ میں قومی پرچم کی نمائش کے ساتھ روح افزا برانڈ بھی ڈسپلے کیا گیا۔
ہمدرد پاکستان نے یوم آزادی پر کینیڈا میں ایٹن سینٹر کی 4 بڑی اسکیرنز اور لندن کے 10 ٹیوب اسٹیشنز پر قومی پرچم ڈسپلے کیا۔ ہمدرد پاکستان کے مطابق یہ جگہیں دنیا کے مصروف ترین مقامات ہیں۔ ایٹن اسکوائر پر سالانہ 4 کروڑ 80 لاکھ کے قریب لوگ دورہ کرتے ہیں اور اتنی ہی تعداد میں لندن کی ٹیوب اسٹیشنز پر سالانہ لوگ سفر کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ہمدرد پاکستان نے اس سے قبل 23 مارچ 2018 کو یوم پاکستان کے موقع پر نیسڈیک اسکوئر کی اسکرین پر بھی قومی پرچم ڈسپلے کیا تھا۔