سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس میں 393 پوائنٹس کی کمی

Last Updated On 11 October,2018 06:09 pm

کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 393 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 398 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

جمعرات کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور مارکیٹ میں 197 پوانٹس تک کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے بعد مارکیٹ میں تھوڑی بہت ریکوری ہوئی لیکن انڈیکس بدستور منفی زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔آخری سیشن میں ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں مارکیٹ میں 523 پوانٹس تک کی کمی ہوئی تاہم آخری لمحات میں مارکیٹ میں تھوڑی ریکوری ہوئی۔

کاروبار کے احتتام پر مارکیٹ 393 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 38 ہزار 398 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔گذشہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری رہا۔دن کے اختتام پر مارکیٹ 287.25 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 38 ہزار 792 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔