گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر، 75 سے 80 فیصد ہوسکتا ہے: چیئر پرسن اوگرا

Last Updated On 16 April,2019 11:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرپرسن اوگرا عظمی عادل کا کہنا ہے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، جو 75 سے 80 فیصد ہوسکتا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

چیئر پرسن اوگرا عظمی عادل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیس کی قیمت خرید میں اضافہ ہوا ہے، 2 سال سے گیس کی قیمتیں نہیں بڑھ سکیں، قیمت خرید اور فروخت میں فرق بڑھ گیا ہے، 723 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت میں اضافہ مانگا گیا ہے۔ انہوں نے کہا سوئی نادرن کے غیر ضروری اخراجات کو نہیں مانا جائے گا، ڈالر کی قیمت بڑھنا بھی ایک فیکٹر ہے، ایس این جی پی ایل کے دیوالیہ ہونے کا مکان نہیں، حکومت ایسی کمپنیوں کو دیوالیہ نہیں ہونے دیتی۔

عظمی عادل نے مزید کہا سردیوں میں اوور بلنگ کی وجہ چوتھا سلیب ریٹ اور پریشر فیکٹر تھا، کسی کو معاہدے سے ہٹ کر پریشر لگا ہے تو اسے ریفنڈ ملے گا، اوور بلنگ کے ذمہ داروں کا تعین وزیراعظم کی کمیٹی کریگی۔
 

Advertisement