گیس کمپنیوں کا بنیادی قیمتوں میں 20 اور 100 فیصد تک اضافہ کا مطالبہ

گیس کمپنیوں کا بنیادی قیمتوں میں 20 اور 100 فیصد تک اضافہ کا مطالبہ

دنیا نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق سوئی ناردرن نے گیس کی بنیادی قیمت میں 100 فیصد تک اضافہ طلب کیا ہے جس کے بعد گیس کی قیمت 670 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھ جائے گی جبکہ اضافے سے 290 ارب روپے صارفین کی جیب سے نکل جائیں گے۔

اسی طرح سوئی سدرن قیمت میں 20 فیصد اضافہ چاہتی ہے جس سے بنیادی قیمت 153 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھ جائے گی، سدرن گیس کے صارفین پر اس اضافے سے 57 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ اوگرا نے درخواستوں پر عوام سے 14 دنوں میں رائے مانگ لی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔