گیس اضافی بلوں پر رپورٹ وزیراعظم کو پیش، 513 ملین روپے واپس کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 04 January,2020 02:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے نوٹس کے بعد گیس صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے بلوں میں اضافی وصول کیے گئے مزید 46 کروڑ 30 لاکھ روپے واپس کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

 گیس کی اووربلنگ کے معاملے پر رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے، جس کے مطابق اووربلنگ کی وجوہات، گیس کی طلب و فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گیس پریشر اور بھجوائے گئے بلوں کے درمیان فرق کا موازنہ کر کے وصول شدہ اضافی رقم واپس کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زائد وصولیوں کی واپسی کی مد میں فروری سے مارچ 2019 تک 5 کروڑ روپے واپس کیے گئے، رواں برس گیس صارفین کو مزید 46 کروڑ 30 لاکھ روپے واپس کیے جائیں گے۔