اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گیس قیمتوں میں‌ اضافے کی سمری مئوخر

Last Updated On 04 February,2020 01:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ‌ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس نرخوں میں اضافے کی سمری مئوخر کر دی گئی، کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت اطلاعات میں‌ ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی منظوری دے دی.

ای سی سی اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی ایک اور اہم شرط پوری کرتے ہوئے پاکستان پوسٹل انشورنس کو کمپنی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پوسٹل انشورنس کیلئے 70 کروڑ کے پیڈ اپ کیپٹل کی منظوری دی گئی ہے۔ پوسٹل انشورنس کمپنی ایس ای سی پی کی ریگولیشن میں ہو گی۔

کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے ٹیکنکل سپلمنٹری گرانٹ، وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے قیام کی بھی منظوری دی جبکہ گیس نرخوں میں 214 فیصد اضافے کی سمری مئوخر کر دی۔ واضح رہے سمری میں کمرشل و سی این جی سیکٹر کیلئے گیس 31 فیصد اور کھاد کارخانوں کیلئے 153 فیصد مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

Advertisement