اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بی ٹو بی بارٹر ٹریڈ میکانزم میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کیلئے مالی معاونت کی حمایت کی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت داخلہ کو تخمینے پر نظرِثانی کر کے دوبارہ سمری میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
کمیٹی نے ڈیفنس کمپلیکس اسلام آباد کے متاثرین کیلئے 4 ارب اور فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز نارتھ خیبرپختونخوا کیلئے 17 کروڑ 48 لاکھ روپے کی منظوری دی۔