اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، مختلف سپلیمنٹری گرانٹس منظور

Published On 30 December,2025 07:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور خراج عقیدت پیش کیا، محمداورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

ای سی سی نے انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کیلئے انعامی رقم، کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کیلئے 16 کروڑ 75 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی، ای سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو ای سی سی نے سراہا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی میں دفاعی ضروریات کے تحت بُلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری، سکیورٹی تقاضوں کے پیش نظر بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے کابینہ ڈویژن اور دفاعی ڈویژن کی سمریز منظور کرلیں۔