پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل سے معاہدے کیلئے شرائط کی منظوری

Published On 18 November,2025 08:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ای سی سی نے پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل سے معاہدے کیلئے شرائط کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل سے گولڈ، کاپر، منرلز، میٹلز برآمد کی جا سکیں گی۔

ریکوڈک سے نکلنے والا گولڈ، کاپر، منرلز، میٹلز پورٹ قاسم بلک ٹرمینلز سے برآمد کیا جا سکے گا، گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں انٹرنیشنل بلک ٹرمینل سے اجازت کی سمری مؤخر ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قانونی نکات کا جائزہ لے کر معاہدے کیلئے شرائط کی منظوری دے دی ہے۔