لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 168.20 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث معیشت مشکلات کا شکارہے، جس کے باعث حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کر رہی ہے تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جا رہی ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168.18 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/LnTRnzfymS pic.twitter.com/EqT0HZH7jy
— SBP (@StateBank_Pak) June 29, 2020
دوسری طرف انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 168 روپے 20 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔