اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) گیلپ پاکستان نے کورونا کے اثرات پر تازہ ملک گیر سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق اْن پاکستانیوں کی شرح میں 15 فیصد کمی آئی ہے جن کے مطابق حکومت کورونا سے اچھی طرح نمٹ رہی ہے۔
سروے کے مطابق 55 فیصد پاکستانی کورونا کے خطرے کو اب بھی مبالغہ آمیز سمجھتے ہیں تاہم اس سوچ میں مئی کے بعد 8 فیصد کمی آئی ہے۔ 47 فیصد شہریوں نے رائے دی کہ کورونا کی عالمی وبا قابو میں ہے، تاہم 45 فیصد اس رائے سے غیر متفق نظر آئے۔
کورونا کی وبا کے دوران 37 فیصد پاکستانیوں نے اپنی ملازمتیں کھونے یا تنخواہوں میں کمی رپورٹ کی ہے۔