کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید 83 اموات، کیسز کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی

Last Updated On 28 June,2020 07:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں تاحال 2 لاکھ 2 ہزار 955 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 83 مریض دم توڑ گئے۔

این سی او سی کے کورونا کیسز سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ملک میں ایکٹیو کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 213 ہے۔ سندھ میں 78267، پنجاب 74202 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا 25380، بلوچستان 10261 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں تاحال 12395 کورونا کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ آزادکشمیر 1027، گلگت بلتستان 1423 کورونا کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 4072 کورونا کیس سامنے آئے۔ ملک بھر میں کورونا کے 92624 مریض تاحال صحتیاب ہو چکے ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 25013 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں تاحال 12 لاکھ 39 ہزار 153 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ملک کے 768 اسپتالوں میں کورونا کے 5342 مریض زیرعلاج ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1562 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 502 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔ 

Advertisement