کراچی: (دنیا نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
کورونا سے متاثرہ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کی خاطر ورلڈ بینک نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ قرض کی رقم سے کورونا سے ہونے والے نقصاناات کا ازالہ کیا جائے گا جس میں مالیاتی نظام کی بہتری، نظام میں شفافیت، نجی شعبے کی ترقی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات شامل ہیں۔
ورلڈ بینک نے گذشتہ ہفتے بھی 77 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دی تھی، اس طرح ورلڈ بینک کی جانب سے صرف 7 روز میں ایک ارب 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی منظوری ہوچکی ہے۔