کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، طلب 3500 میگاواٹ تک پہنچ گئی، شہری پریشان

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، طلب 3500 میگاواٹ تک پہنچ گئی، شہری پریشان

حکومتوں کے نوٹس نا ہی سیاسی جماعتوں کے احتجاج کچھ کام نہ آئے، کراچی والوں کے لیے بجلی بحران کی آزمائشیں مزید بڑھ گئیں۔ رہائشی علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے نام پر بجلی بندش کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔ شکایات زیادہ ہونے پر فالٹس دور کرنے میں بھی کے الیکٹرک کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب رہائشی علاقوں میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ بجلی بندش کے بعد صنعتی علاقوں میں بھی طویل بجلی بندش شروع ہوگئی۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ صورتحال یہی رہی تو صنعتیں بند کر دیں گے۔ شہریوں نے کہا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، خدارا حکمران معاملے کا مستقل حل ڈھونڈیں۔