گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) عید الاضحی کی آمد سے قبل گوجرانوالہ میں شہریوں کو سستی اشیاء فراہم کرنے کے لیے ماڈل بازار کو سہولت بازار میں تبدیل کر دیا گیا۔ کریانہ، سبزی، پھل اور گوشت کی قیمتوں میں اپنی مدد آپ کے تحت ریلیف دینے کیلئے 50 سے زائد اسٹال لگ گئے۔
گوجرانوالہ ماڈل بازار میں50سے زائد سہولت سٹالز سج گئے جہاں سبزی، پھلوں سمیت مٹن، بیف اور چکن پر پانچ سے دس روپے فی کلو تک رعایت دی جا رہی ہے۔ آٹا، گھی، دالیں اور چاول سمیت 30 اشیائے خوردونوش پر بھی ریلیف دیا گیا ہے، اسی طرح چینی 70 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے سہولت سٹالز کو اچھا قرار دیتے ہوئے قیمتوں میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
سہولت بازار میں جہاں اشیاء کا معیار چیک کرنے کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں تو وہیں انتظامیہ عید الضحی تک سہولت سٹالز پرسستے داموں شہریوں کو اشیاء فراہم کرنے کیلئے پرامید ہے۔
ماڈل بازار میں خریداری کیلئے آنے شہریوں کے ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جاتا ہے اور سماجی فاصلے کی پابندی بھی کی جارہی ہے۔