کراچی: لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک قرار، تحقیقاتی رپورٹ نیپرا کو جمع کرا دی گئی

Last Updated On 21 July,2020 11:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا کی طرف سے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے کراچی میں ہونے والی بدترین لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سے لیکر رواں ماہ تک شہر قائد میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ اس پر فی الفور ایکشن لیا جائے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک برسوں سے اپنی روش پر قائم، سخت گرمی میں کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ

کراچی میں ہونے والی بدترین لوڈ شیڈنگ کے بعد تحقیقاتی رپورٹ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے اپنی رپورٹ نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے بجلی کی پیداوار کے لیے بامقصد سرمایہ کاری نہیں کی۔ بجلی کے بحران کی وجہ ایندھن کی کمی قرار دینا غلط ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کے الیکٹرک ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

 

Advertisement