کراچی کی مویشی منڈی میں مہنگے جانوروں سے شہری پریشانی میں مبتلا

کراچی کی مویشی منڈی میں مہنگے جانوروں سے شہری پریشانی میں مبتلا

مشن ہے قربانی کیلئے بہترین جانور گھر لانے کا لیکن کراچی کی سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں خریدار بیوپوری کے داموں سے مطمئن نظر نہ آئے۔ دوسری جانب بیوپاریوں نے بھی خوب نخرے دکھائے۔ کہتے ہیں جانور فروخت ہوا تو ٹھیک ورنہ قیمت کم نہ ہوگی۔

منڈی میں آئے بچوں نے بھی جانور خریدنے سے پہلے نام کا انتخاب کیا اور ہار نہ مانتے ہوئے طے کیا کہ آئے تو جانور لیکر ہی جائیں گے۔ قربانی کے جانور کی فروخت میں کہیں بات بنی تو کہیں بحث جاری رہی لیکن بیوپاری بھی منہ مانگے داموں پر بہ ضد رہے۔