تازہ ترین
  • بریکنگ :- کراچی: مئیر کراچی واٹر بورڈ کے چیئرمین ہوں گے،ناصر حسین شاہ
  • بریکنگ :- بلدیہ کو خود مختار بنانے کیلئےمالی وسائل دینےپر سندھ حکومت تیار، ناصر حسین
  • بریکنگ :- کراچی: بلدیاتی قانون پر جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے مذاکرات کامیاب
  • بریکنگ :- سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کےدرمیان تحریری معاہدہ
  • بریکنگ :- جماعت اسلامی کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان،کارکنان گھروں کو روانہ
  • بریکنگ :- کراچی: آج کے اعلان کیے گئے دھرنے بھی ختم کر دیئے ہیں،حافظ نعیم الرحمان
  • بریکنگ :- آپ کو تاریخی جدوجہد کرنے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں،حافظ نعیم الرحمان
  • بریکنگ :- آپ نے ساڑھے تین کروڑ عوام ہی نہیں پورے ملک کو حیران کردیا،حافظ نعیم
  • بریکنگ :- ہم استقامت کے ساتھ 29 دن دھرنے پر بیٹھے رہے،حافظ نعیم الرحمان
  • بریکنگ :- کراچی:سندھ حکومت اور جماعت اسلامی نے مل کر ایک مسودہ بنایا ہے،حافظ نعیم الرحمان
  • بریکنگ :- کراچی:2021 کا ترمیمی بل اب ختم ہو جائےگا،حافظ نعیم الرحمان
  • بریکنگ :- آج میڈیا کے سامنے وزیر بلدیات نے ہمارے مطالبات تسلیم کیے،حافظ نعیم الرحمان
  • بریکنگ :- ہم اس معاہدے پر عمل بھی کروائیں گے،حافظ نعیم الرحمان
  • بریکنگ :- کراچی:صوبائی فنانس کمیشن کے قیام پر رضامندہیں،ناصر حسین شاہ
  • بریکنگ :- مئیر اور ٹاؤن چیئرمین کمیشن کے ممبر ہوں گے،ناصر حسین شاہ
  • بریکنگ :- سندھ حکومت تعلیمی ادارے اور اسپتال بلدیہ کو واپس کرنے پر تیار،ناصر حسین شاہ
  • بریکنگ :- آکٹرائے اور موٹر وہیکل ٹیکس میں سےبھی بلدیہ کراچی کو حصہ ملے گا،ناصر حسین شاہ

ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس پاکستان کیلئے اچھا ثابت ہو گا: چینی سفیر

Published On 17 September,2020 06:42 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان میں چین کے سفیر یاﺅ جنگ نے مشیر خزانہ سے ملاقات میں کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں پاکستان اور چین کے دورمیان باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیساتھ تعلقات قیادت کے ویژن کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں، چینی سفیر

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین دوست اور برادر ملک ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مثالی تعلقات اور تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقائی ترقی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔

اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دنیا کے لیے ایک قابل تقلید منصوبہ ہے۔

یاؤ جنگ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران بہترین حکمت عملی اپنائی، پوری دنیا پاکستانی تجربے سے استفادہ حاصل کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیساتھ مضبوط شراکت داری اور گہری دوستی ہمیشہ برقرار رکھیں گے: چین

ملاقات کے دوران انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا جائزہ اجلاس پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو گا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر بہتر کارکردگی دکھائی۔

ملاقات کے آخر میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے سبکدوش ہونے والے چینی سفیر یاؤ جنگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا۔