سیاسی صورتحال سٹاک مارکیٹ پر اثر انداز ہونے لگی، مسلسل تیسرے روز بھی بڑی مندی

Published On 10 March,2021 04:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث مسلسل تیسرے کاروباری روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 531.23 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی نے ڈیرے ڈال لیے، تیسرے کاروباری روز بھی سٹاک ایکسچینج میں 531.23 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہو گیا اور 43691.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

44 ہزار کی نفسیاتی حد کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں 44200، 44100، 44000، 43900، 43800، 43700 کی حدیں بھی گریں، جبکہ کاروبار میں 1.2 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی، اس دوران 18 کروڑ 83 لاکھ 13ہزار 275 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Advertisement