پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، اوگرا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔

ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ قیاس آرائیوں سے افراتفری میں پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کا خدشہ ہے۔ اس لئے قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔