فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی ریکارڈ

Published On 05 April,2021 05:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی، قدر یکدم 950 روپے گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1726 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کی قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت دھڑام سے نیچے گر گئی۔ قدر 950 روپے کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 4ہزار 450 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 814 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 89550 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا اور نئی قیمتیں بالترتیب 1360 روپے اور 1165.98 روپے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement