لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں چھ امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 952 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
بین ا لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا تھا، جمعرات اور جمعۃ المبارک کو قیمتوں میں بالترتیب 2400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔
دوسری طرف دس گرام سونا 600 روپے کمی کے بعد 98 ہزار 851 روپے کا ہو گیا، جبکہ چاندی کی دس گرام اور فی تولہ قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔