لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جیولرز کے مطابق بین الاقوامی سطح پر گولڈ کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1944 امریکی ڈالر ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ چودہ ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے۔
دریں اثناء دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 98 ہزار 165 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا جس کے بعد دونوں کی قیمتیں بالترتیب 1320 روپے اور 1131.68 روپے ہو گئی ہے۔