سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر، سناروں کیلئے خرچے پورے کرنا مشکل ہو گیا

Last Updated On 10 July,2020 09:39 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) ملک میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے کاروبار میں مندی کا رجحان بڑھنے لگا، سناروں کو خرچے پورے کرنا مشکل ہو گیا اور کاریگروں کو روٹی کے لالے پڑ گئے۔

کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں آج کل شادیوں کا سیزن ہے، سونا فی تولہ ایک لاکھ 9 ہزار روپے سے تجاوز کر گیا ہے، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد بچوں کی شادی بیاہ کے لئے سونا خریدنا سفید پوش لوگوں کے بس میں نہیں رہا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں سونے کی تجارت سے ہزاروں افراد وابستہ ہیں، سناروں کا کہنا ہے کہ سونا مہنگا ہونے سے کاروبار منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ خریدار بازار ہیں نہیں اور انہیں اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث زیادہ متاثر زیورات بنانے والے کاریگر ہو رہے ہیں۔
 

Advertisement