سونا ایک ہفتے کے دوران 400 روپے سستا ریکارڈ

Last Updated On 24 May,2020 12:25 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) سونے کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں فی اونس 27 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی اونس سونا 1762 ڈالر سے گھٹ کر1735 ڈالر پر آگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 97 ہزار روپے سے کم ہو کر 96 ہزار 400 روپے ہو گئی۔

اسی طرح دس گرام سونا 343 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 83 ہزار 162 روپے سے کم ہو کر 82 ہزار 819 روپے ہو گئی۔
 

Advertisement