عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Last Updated On 20 February,2020 03:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی سطح پر سونے کی قیمت سات سال کی بلند سطح پر پہنچ گئی، ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے دام مزید بڑھ سکتے ہیں۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے سے 1614 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ ماہرین کے مطابق کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں معاشی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں جس کے باعث مختلف ممالک کے بینک شرح سود میں کمی کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار بینکوں سے رقوم نکال کر سونے کی خریداری کررہے ہیں۔ 

عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے سے مقامی مارکیٹ میں بھی اس کے ریٹ بڑھنا شروع ہو چکے ہیں، بدھ کے روز سونے کی قیمت 1350 روپے اضافے سے 92 ہزار 500 روپے فی تولہ تک پہنچ چکی تھی۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی کی دیکھا دیکھی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
 

Advertisement