لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 امریکی ڈالر سستا ہو گیا ، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سستا ہونے کے بعد 1 ہزار 1933 امریکی ڈالر کا ہو گیا ہے ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ،حیدر آباد، فیصل آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 1 ہزار 166 روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا، دونوں کی قیمتیں بالترتیب 1 ہزار 430 روپے اور 1 ہزار 226 روپے برقرار ہے۔
دریں اثناء انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 168 روپے 28 پیسے ہو گئی ہے۔