64.6 ٹن سونے کے ذخائر کیساتھ پاکستان کا دنیا میں چوالیسواں نمبر

Published On 20 August,2020 04:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ورلڈ گولڈ کونسل نے دنیا کے ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن کے پاس سونے کے سب سے زیادہ ذخائر موجود ہیں، اس فہرست میں پاکستان کا دنیا میں چوالیسواں نمبر ہے۔

 

آئی ایم ایف اور ورلڈ گولڈ کونسل کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2020ء میں سونے کے سب سے بڑے ذخائر 8133.5 ٹن امریکا کے پاس ہیں جو کہ اس کے مجموعی ذخائر کا 79 فیصد بنتے ہیں۔

اس فہرست میں پاکستان کا چوالیسواں نمبر ہے جس کے پاس اس وقت 64.6 ٹن سونے کے ذخائر ہیں جو کہ اس کے مجموعی ذخائر کا 20.7 فیصد بنتے ہیں۔

جرمنی3363.6 ٹن ذخائر کے ساتھ دوسرے، اٹلی 2451.8 ٹن ذخائر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ فرانس کے پاس 2436 ٹن، روس کے پاس 2299.9 ٹن، چین کے پاس 1948.3 ٹن ذخائر ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے پاس 1040.0 ٹن، جاپان کے پاس 765.2 ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں جبجہ بھارت 657.7 ٹن یعنی مجموعی ذخائر کا 7.5 فیصد سونا رکھتا ہے۔

 

Advertisement