لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافے ریکارڈ کیا جانے لگا، فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 31 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1915 ڈالر ہوگئی ہے۔
دوسری طرف فی اونس سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونےکی قیمت 1400 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 98080 ہوگئی ہے۔
دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں استحکام رہا، جس کے بعد فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت 1200 روپے اور 1028.80 روپے پر برقرار ہے۔