کراچی: (دنیا نیوز) رمضان میں اشیاء ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں پر سندھ حکومت نے کریک ڈاون کا اغاز کر دیا، صوبے بھر میں یکم رمضان کو5سو 70 سے زائددکانداروں پر 11 لاکھ 23 ہزار روپے سے زائد کا چالان کیاگیا۔
بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز کنٹرول کے افسران نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ سندھ بھر میں کارروائیاں تیز کر دیں، یکم رمضان کو کراچی ڈویژن میں 137 منافع خوروں پر 6 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 435 منافع خوروں پر 4 لاکھ 24 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا۔
وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ڈاکٹر کھٹومل جیون کا کہنا ہے کہ منافع خوری و زخیرہ اندوزوں کی شکایات درج کرنے کیلئے شکایاتی سیل قائم کر دیا گیا ہے جہاں عوام صبح 9 بجے سے شکایات فون نمبرز 02199244607 ، 02199244608 پردرج کراسکتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اشیاء ضروریہ کی کمی نہیں، رمضان میں ناجائز منافع خوروں سے نمٹا جائے گا۔