اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی میں مزید 0.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی 0.61 فیصد مزید اضافہ کے بعد 14.95 فیصد ہوگئی۔ ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق چکن 13 روپے 30 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، چکن کی اوسط فی کلو قیمت 263 روپے 58 پیسے ہوگئی، چینی 2 روپے 64 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی، چینی کی اوسط فی کلو قیمت 96 روپے 68 پیسے ہوگئی۔ دال ماش 3 روپے 64 پیسے،دال مسور ایک روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق دال مونگ 37 پیسے اور دال چنا 34 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، پیاز 81 پیسے اور آلو ایک روپے 40 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، بیف 92 پیسے اور مٹن 35 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، مٹن کی اوسط قیمت 1001.57 اور بیف 477 روپے فی کلو ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق تازہ دودھ,دہی، انڈے، صابن، چاول کی قیمتیں بھی بڑھیں، ایک ہفتے میں ملک میں 5 اشیاء سستی ہوئیں، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 8 روپے 4 پیسے سستا ہوا، لہسن 17 روپے 29 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ گڑ، ٹماٹر، آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ حالیہ ہفتے 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔