چکن، پیاز اور دالوں سمیت 19 اشیاء خور و نوش مزید مہنگی

Published On 22 January,2021 08:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں مہنگائی کے وار جاری ہیں، حالیہ ہفتے چکن، پیاز اور دالوں سمیت 19 اشیاء خور ونوش مزیدمہنگی ہو گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مرغی کا گوشت 8 روپے 44 پیسے ،، دال مونگ 3 روپے 70 پیسے اور دال چنا1 روپے 28 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ دال ماش اور مسور کی قیمتوں میں بھی ا ضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ تقریباً 20 روپے اوربکرے کا گوشت 2 روپے 26 پیسے کلو مہنگا ہوا ۔ دوسری جانب ایک ہفتے میں ٹماٹر 11روپے کلو ، انڈے ساڑھے 13 روپے درجن ، چینی 1 روپے 24 پیسے فی کلو اورآٹے کا بیس کلو کا تھیلا 2 روپے سستا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق آلو، لہسن، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی جبکہ 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
 

Advertisement