یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف اشیا کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

Published On 21 January,2021 08:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ رواں ماہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز پر مصالحہ جات، اچار، مشروبات اور صابن سمیت دیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ مشروبات کی بوتل 30 روپے اور مصالحہ جات 40 روپے تک مہنگے، شیمپو کی بوتل 11 روپے جبکہ کپڑے دھونے کا پاوڈر 5 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 100 گرام مرچ پاؤڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مختلف اچار کے ڈبوں کی قیمت میں 60 روپے تک اضافہ ہوا۔

مشروبات کی بوتل 30 روپے مہنگی اور مصالحہ جات 40 روپے تک مہنگے کر دیے گئے۔ شیمپو کی بوتل 11 روپے، کپڑے دھونے کا پاؤڈر کا پیکٹ 5 روپے تک مہنگا کر دیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔
 

Advertisement