مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری، نومبر میں مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد رہی

Published On 01 December,2020 09:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ماہ نومبر مہنگائی کی شرح 8.3 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں عوام کو آلو، پیاز، ٹماٹر، چکن، سبزیاں مہنگے داموں خریدنی پڑیں۔ شہری علاقوں میں نومبر کے دوران سب سے زیادہ اضافہ مرغی کی قیمت میں ہوا۔

نومبر کے دوران چکن 21.36، ٹماٹر 15.68 فیصد مہنگے ہوئے۔ شہروں میں نومبر میں آلو 8.79 فیصد، پیاز 5.81 فیصد، سبزیاں 5.63 فیصد مہنگی ہوئی۔

ماہانہ بنیادوں پر خشک میوہ جات کی قیمت میں 4.38 فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر کے ماہانہ بنیادوں پر انڈے 2.83 فیصد مہنگے ہوئے۔ نومبر کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 10.31 فیصد اضافہ ہوا۔

نومبر کے دوران آٹا 4.83 فیصد گندم 4.1 فیصد سستی ہوئی۔ شہری علاقوں مین دال مونگ 3.54 فیصد اور دال چنا 1.94 فیصد سستی ہوئی۔ سالانہ بنیادوں پر نومبر میں آلو 56.11 فیصد مہنگا ہوا۔

شہروں میں سالانہ بنیاد پر انڈے 48.67 فیصد، چکن 46.82 فیصد مہنگا ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر گندم 36.6 فیصد چینی 35.78 فیصد مہنگی ہوئی۔ دال مونگ 26.12، دال ماش 22.61 اور دال مسور 15.76 فیصد مہنگی ہوئی۔

سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 22.58 فیصد، پیاز 6.6 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ پھلوں کی قیمت میں 3.59 فیصد کمی ہوئی ہے۔
 

Advertisement