ملکوال: سہولت بازاروں میں اشیا کی سستے داموں فراہمی، شہری وزیراعلیٰ کے شکر گزار

Published On 25 October,2020 08:57 pm

ملکوال: (ویب ڈیسک) ملکوال کی بزرگ عورت وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی پنجاب بھر کیلئے سہولت بازار کی کاوش سے بے حد مطمئن، مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کو قابل ستائش قرار دیدیا۔

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر مہنگائی پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں 400 سہولت بازار قائم کئے جا رہے ہیں، جن میں سے 339 بازاروں کو فعال کر دیا گیا ہے۔

ملکوال میں قائم سہولت بازار میں آنے والی بزرگ عورت سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ جو چیز باہر 100 روپے کی مل رہی ہے وہ یہاں 80 کی ملتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں چیزیں سستے داموں دستیاب ہیں۔ سہولت بازار سے عوام کو جو سہولت ہوئی اور مہنگائی پر قابو پانے کی یہ بزدار حکومت کی کاوش قابل ستائش ہے۔

Advertisement